اوپر موجود تصویر کو چند لمحوں کے لئے غور سے دیکھیں تو آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا گڑبڑ نظر آرہی ہے؟ درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والی اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک خاتون ساحل کے پاس تختے پر کھڑی کچھ پڑھ رہی ہیں جو کہ کچھ غیر معمولی نہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔ کیا آپ نے اسے دیکھا؟ اگر نہیں تو آئیں ہم بتاتے ہیں۔
یعنی تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو لگے گا کہ یہ خاتون جس تختے پر کھڑی ہیں وہ اڑ رہا ہے۔
یہ حیران کن ضرور لگ رہا ہے مگر ایسا ہے نہیں۔ درحقیقت یہ تصویر ہی اس انداز میں لی گئی ہے کہ پرچم کے سائے کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ خاتون کا تختہ ہوا میں موجود نظر آرہا ہے حالانکہ وہ ریت پر رکھا ہوا ہے۔ تاہم اس تصویر نے انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کے ذہنوں کو ضرور چکرا کر رکھ دیا۔