کیا آپ تصویر میں موجود اس مشہور اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟

image

کیا آپ تصویر میں موجود اس مسکراتے بچے کو پہچان سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ یہ پاکستان کا کونسا معروف اداکار ہے؟

ہرے رنگ کی جیکٹ میں ملبوس، کیمرے کی جانب مسکراتا دیکھنے والا یہ پیارا بچہ آخر کونسا مشہور اداکار ہے؟

اگر آپ نہیں پہچان سکے تو آئیں ہم بتا دیتے ہیں۔

اس تصویر میں یہ بچہ اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار احد رضا میر ہیں۔

احد رضا میر اس وقت کئی پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ حال میں ٹی وی اسکرین پر نشر ہونے والا ان کا مشہور ڈرامہ عہدِ وفا مداحوں میں بے حد مقبول ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US