موبائل فون اس صورت میں زیادہ اچھا لگتا ہے کہ جب اس کی بیٹری پاور اچھی ہو دیر تک چلے اور ساتھ ہی اس کی اسٹوریج یا میموری اچھی ہو زیادہ ڈیٹا محفوظ کر سکے۔
آج جانیں پانچ کارآمد ٹپس جو کہ موبائل کی میموری کو بڑھانے میں کام آئیں۔۔
میموری کارڈ:
موبائل فون کی اپنی ذاتی اسٹوریج کے ساتھ اس میں اگر آپ ایک میموری کارڈ خریدیں تو اس میں کافی حد تک ڈیٹا زیادہ محفوظ کیا جاسکتا ہے اور اس طرح سے موبائل پر کوئی اثر بھی نہیں پڑتا اور یہ ہینگ بھی نہیں ہوتا۔
اضافی ایپس:
موبائل سے اضافی ایپلیکیشنز کو ڈیلیٹ کردیں کیونکہ جتنی زیادہ ایپلیکیشنز ہوں گی اتنی ہی موبائل میں جگہ کم ہوتی جاتی ہے لہٰذا جو آپ کے استعمال میں نہیں ہیں ایپلیکیشنز ان کو نہ رکھیں۔
غیر ضروری ڈیٹا:
روزانہ یا ہفتے میں ایک مرتبہ اپنے موبائل کا جائزہ لیں کہ کونسی تصاویریں اور وڈیوز ایسی ہیں جو غیر ضروری ہیں جن کا کوئی کام نہیں ہے جن سے آپ کو مستقبل میں کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ غیر ضروری چیزوں کو رکھنا موبائل میں جگہ کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔
کلاؤڈ اسٹوریج:
کلاؤڈ اسٹوریج ایپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کریں اور اس میں اپنا ڈیٹا محفوظ کرکے موبائل سے ڈیلیٹ کردیں اس طرح ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا آپکی ایک میل ایڈریس میں اور موبائل کی میموری بھی زیادہ ہوجائے گی۔
اسٹریمنگ سائیڈز ڈاؤن لوڈ نہ کریں:
اگر آپ ویڈیوز یا فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو آپ آن لائن ہی دیکھ لیا کریں اس کے لئے مختلف ایپلیکیشنز کو ڈاؤن لوڈ نہ کیا کریں ۔ یہ ایپلیکیشنز زیادہ ایم بیز کی ہوتی ہیں اور موبائل میں جگہ گھیرتی ہیں لہٰذا بہتر یہ ہے کہ آپ آن لائن ہی ویڈیوز دیکھ لیں۔