کتے رات میں ہی کیوں بھونکتے ہیں؟ جانیں دلچسپ جواب

image

کتے ویسے تو کسی کو بھی پسند نہیں ہوتے ہیں اور اس بیچارے بے زبان کا نام استعمال کرکے لوگ ایک دوسرے کی توہین کرتے ہیں۔ یہ سب تو خیر ادب کےقاعدوں پر پورا نہیں اترتا ہے مگر جب رات کے وقت عالم میں سناٹا ہوتا ہے تو صرف ایک یہی کتا جاگ رہا ہوتا ہے اور بھونک بھونک کر سب کو جگاتا ہے اور لوگ اس کو پتھر مار کر یا ڈانت کر بھگا دیتے ہیں لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ کتے رات کو کیوں اتنا بھونک رہے ہوتے ہیں؟ کہیں انھیں کوئی تکلیف تو نہیں؟ کہیں یہ بیمار تو نہیں لیکن لوگوں کو مذاق اڑانے سے فرصت ملے تو وہ سوچیں کہ آخر رات کو کتا کیوں بھونکتا ہے۔ اس کی چند دلچسپ وجوہات ہیں وہ یہ ہیں:

٭ کتا بھی تنہائی محسوس کرتا ہے! یہ حقیقت ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی تنہائی کا شکار ہوتے ہیں۔ اور کتا جو خوفناک سا دکھائی دیتا ہے یہ ایسا جانور ہے جو تنہائی کا احساس انسانوں سے زیادہ رکھتا ہے۔ اسی لئیے جب وہ رات میں اکیلے پن محسوس کرتا ہے تو روتا ہے آوازیں لگاتا ہے اپنے ساتھیوں کو پکارتا ہے۔ اور جب اسے ساتھی مل جائے تو خوشی کا اظہار بھی وہ اسی انداز میں کرتا ہے۔

٭ کھیل کود میں ، مزاق میں: کتے کو بھی مزاق کرنا آتا ہے اب یہ ایسی بات ہے جس پر آپ کو لگ رہا ہوگا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے، کیونکہ کتے میں بھی جذبات کا احساس ہوتا ہے لہٰذا وہ بھی مزاق کرنا جانتا ہے اور کبھی رات میں وہ انسانوں اور اپنے دووستوں کو تنگ کرنے کی خاطر مزاق کرلیتا ہے لیکن انسان تو اسے چھپ کر مارتے ہیں یا ڈانٹ دیتے ہیں، لو بھئی مزاق کا موڈ سارا خراب کردیتے ہیں یہ لوگ بھی۔

٭ جنگلی دوستوں سے ملنے کی خواہش: ایک مشہور قول ہے کہ کتا بڑا وفادار ہے وہ کچھ بھی بھولتا نہیں ہے۔ یہ بات بلکل دورست ہے۔آپ کو یہ بات جان کر حیرانگی ہوگی کہ کتے کو اپنے دیگر جنگلی دوست رات کے وقت بہت شدت سے یا د آتے ہیں اس لئے بھی وہ رات کو بھونکتا ہے کہ ہوسکتا ہے اس کا بھونکنا اس کو کسی دوسرے جنگلی دوست سے ملا دے چاہے وہ لومڑی ہو یا کوئی ہرن، گلہری ہو یا زرافہ ہر جانور کتے کو رات کے وقت ہی آتا ہے یاد۔

٭ تکلیف میں پکارتا ہے سب کو: جب کوئی کتا کسی تکلیف میں ہو یا گھر کا ارستہ بھٹک گیا ہو تو بھی وہ بھونکتا ہے تاکہ اس کی آواز سن کر اس کے ساتھی اس کے پاس آجائیں اور وہ خیریت سے ان کے ساتھ رخصت ہوجائے۔

٭ خاموشی نہیں پسند: کتوں کو خاموشی نہیں پسند اس لئے کوئی شور کرے نہ کرے یہ خود ہی شور کرکے اپنی بوریت کو دور کرلیتے ہیں یہ سب بناوٹی باتیں نہیں بلکہ قدرت نے انسانوں جیسا دل اور شرارتی دماغ جانوروں کو بھی عطا کیا ہے تاکہ یہ بھی اپنی زندگی کھیل کود کر گزاریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US