جب بھی گھر میں کوئی الیکٹرانک کی اشیاء آئیں یا کوئی برتنوں کا سیٹ غرضیکہ اب تو ہر ایک چیز ایک خاص شیٹ میں پیک ہو کر آتی ہے جسے ببل ریپ پیک کہا جاتا ہے لیکن بچے اسے چھین کر لے کر بھاگتے ہیں اور جب تک اس کے تمام ببلز پھٹ نہ جائیں اس کی جان نہیں چھوٹتی لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ یہ ببل ریپ پہلی مرتبہ کب اور کس لئے بنایا گیا؟
ببل ریپ کو پہلی مرتبہ امریکی انجینئیرز الفرڈ فیلڈنگ اور مارک چیونس سے 1975 میں بنایا تھا۔
اس کو بنیادی طور پر بنانے کا مقصد یہ تھا کہ بارشوں کے موسم کے دوران ہر کسی کی چھتیں سیل ہوجایا کرتی تھیں، دیواروں کے رنگ ماند پڑجاتے تھے ہر سال رنگ کروانا پڑتا تھا لہٰذا الفرڈ اور مارک نے ببل ریپ کی تخلیق کی۔ انھوں نے اس کو دیواروں کے وال پیپر کی غرض سے بنایا کہ لوگ اپنی دیواروں پر یہ پیپر لگالیں اس میں موجود پلاسٹک شیٹ دیواروں کو محفوظ رکھے گی اور سیل نہیں پڑنے دے گی۔
لیکن بچوں کی ببل پھاڑنے کی اس عادت سے لوگ اتنے پریشان ہوئے کہ سب سے ان ببل ریپز کا استعمال کم سے کم اور بالآخر ختم کردیا اور اب یہ ببل ریپس محض پیکنگ کے لیے ہی رہ گئے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اب الیکٹرانک سامان یا قیمتی سامان پر ریپنگ کی جاتی ہے تاکہ سامان کو پانی سے محفوظ بنایا جاسکے۔