نیویارک میں موجود معروف اداکارہ میرا جی کی رپورٹنگ کی ویڈیو وائرل۔۔۔ انداز وہی خاص انگریزی والا

image

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ کوئن میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہیٹن ٹائم اسکوائر میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں میرا کا وہی مخصوص انگریزی والا انداز ہے اور وہ کہہ رہی ہیں کہ آپ کو نیویارک کی تازہ صورتحال براہ راست بتا رہی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اس وقت دنیا کا سب سے بڑا شہر سو رہا ہے، لہٰذا احتیاط کریں اور اپنے کمرے سے باہر نہ نکلیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میرا نے وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپسی کی اپیل کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں، وہ ہوٹل کے کمرے میں قید ہو کر رہ گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US