تصویر میں موجود اس بچے کو کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کونسا نامور بھارتی کرکٹر ہے؟
یوں تو ہم آپ سے مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات کے بچپن کے حوالے سے پوچھتے رہتے ہیں جن میں فنکار، گلوکار اور سیاستدان شامل ہوتے ہیں۔
لیکن مذکورہ تصویر میں آپ اس بچے کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ کونسا مشہور کھلاڑی ہے جو اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لئے بے تاب نظر آرہا ہے اور اس کے ہاتھ میں چھری بھی موجود ہے۔
اگر آپ نہیں پہچان پائے تو آئیں ہم بتاتے ہیں۔
اوپر موجود تصویر میں یہ بچہ دراصل معروف بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ ہیں اور یہ ان کے بچپن کی ایک یادگار خوبصورت تصویر ہے۔
یوراج سنگھ کا شمار بھارت کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے اور یہ اپنی جارحانہ بلے بازی کے سبب دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ یوراج سنگھ ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے مارنے کا اعزاز بھی اپنے نام رکھتے ہیں۔