کیا آپ نے کبھی سوچا کہ جینز میں یہ چھوٹی جیب کیوں ہوتی ہے؟

image

آپ نے اپنی جینز کی پینٹ کی دائیں جانب والی جیب کے اوپر ایک چھوٹی سی پاکٹ تو ضرور دیکھی ہوگی؟ اور عموماً ہم اس ننھی جیب کو نظر انداز کر دیتے ہیں، مگر کبھی سوچا کہ وہ جیب کیوں موجود ہوتی ہے؟

یا یہ چھوٹی پاکٹ جینز کا حصہ کیسے بنی؟

درحقیقت یہ پاکٹ جیبی گھڑی یا پاکٹ واچ کے لئے جینز کی پتلون کا حصہ بنائی گئی تھی اور اس کو جینز کا حصہ بنانے کا خیال امریکی کاﺅ بوائز کو دیکھ کر آیا تھا۔

سنہ 1800 کے آغاز میں کاﺅ بوائز اپنی جیبی گھڑیوں کو چین میں لپیٹ کر واسکٹ میں رکھتے تھے جو کہ اکثر ٹوٹ بھی جاتی تھیں۔

اسی کو دیکھتے ہوئے معروف کمپنی لیویز نے یہ چھوٹی جیب گھڑیوں کے لئے متعارف کرائی۔

مگر ہم اس جیب کو دیگر چیزوں کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسا کہ یہ چھوٹی پاکٹ ننھے زیورات کو رکھنے کے لئے انتہائی مددگار ہے اس کے علاوہ اس میں بوتلوں کے ڈھکن، یو ایس بی، سکوں، دھاگا، منی آئی پوڈ، بیٹری سیل، ٹافیاں اور دیگر چیزوں کو بھی رکھا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US