کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟

image

انٹرنیٹ پر اکثر تصویری پہیلیاں سامنے آکر لوگوں کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں اور اب ایک ایسی ہی تصویر جو کہ بہت دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہے سامنے آئی ہے۔

آپ کو تصویر دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں آخر گڑبڑ کہاں چھپی ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود بھی نظر نہیں آرہی۔

جیسا کہ آپ اوپر موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ایک ٹینس کورٹ کے اسٹینڈ میں لی گئی ہے جس میں ایک مرد اور ایک خاتون مسکرا کر تصویر کھچوا رہے ہیں اور ان میں ہی کہیں گڑبڑ چھپی ہے۔

غور سے اس تصویر پر نظریں جمائیں اور بتائیں کہ اس تصویر میں کیا چیز چھپی ہے جو آپ کی آنکھوں سے اوجھل ہورہی ہے۔

ہم یہاں یہ اشارہ دے سکتے ہیں کہ یہ گڑبڑ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہی ہے بس غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

ویسے اس کا جواب آپ کو نیچے دی گئی ایک تصویر میں مل جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US