چین بھارت کے ان علاقوں پر قبضہ کرنے کے بہت قریب ہے، کیا 2020 میں بھارت سے 20 ملک اور بنیں گے؟ وینا ملک کا دعویٰ

image

بھارت اور چین کے درمیان لداخ اور سکم سیکٹرز میں کنٹرول لائن پر کشیدگی کے باعث دونوں ممالک اس صورتحال کے لئے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرارہے ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ و ہوسٹ وینا ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر ٹوئٹ بھی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت اور چین نے اپنی ائیرفورس کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے چین بھارت کے ان علاقوں پر قبضہ کرنے کے بہت قریب ہے جہاں سے واحد راستہ باقی 7 ایسی ریاستوں کو جاتا ہے جہاں پہلے ہی بغاوت ہوچکی ہے اور آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں

وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ ک آخر میں لکھا کہ لگتا ہے 2020 میں بھارت سے تقریباً 20 ملک اور بنیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت اور چین کی سرحدیں ہمالیہ سے ملتی ہیں اور دونوں ممالک میں طویل عرصے سے سرحدی تنازع جاری ہے،اور دونوں ممالک کے درمیان الزامات عائد کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US