میں پہلی بار جب اس گھر کے سامنے سے گزرا تو سوچا کہ یہ میرا ہونا چاہیے اور پھر میں۔۔۔ مشہور پاکستانی ڈیزائنر نے پرانے دور کے گھر کو محل کیسے بنایا؟ دیکھیں چند تصاویر

image

پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور ڈیزائنر اور ٹی وی پروگرام کے میزبان حسن شہریار یاسین (HSY) کسی تعارف کے محتاج نہیں۔


Source : Home Love Lifestyle

ان کا شمار پاکستان کی مایا ناز شخصیات میں ہوتا ہے۔ HSY کا گھر کسی شاندار محل سے کم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کراچی میں 100 سال پرانہ ایک بنگلہ خریدا جسے انہوں نے اپنے گھر میں تبدیل کر دیا۔


حسن شہریار کا اس متعلق کہنا تھا کہ 'میں پہلی بار جب اس گھر کے سامنے سے گزرا تو ایک منٹ کو ٹہر گیا، میں نے سوچا کہ یہ میرا ہونا چاہئے، اور پھر میں گاڑی سے اترا اور اندر چلا گیا، میری خوش قسمتی تھی کہ گھر کا مالک اس وقت گھر میں ہی تھا، میں نے اس سے بات کی اور گھر خرید لیا'۔



ڈیزائنر نے کہا کہ 'میں نے اس گھر کو پورا اپنے حساب سے اور خود ڈیزائن کیا ہے'۔

حسن نے بتایا کہ 'میری والدہ یہاں ایک رات رکنے کی غرض سے آئی تھیں لیکن انہیں گھر اتنا پسند آیا کہ وہ 10 دن رک کر گئیں'۔



ان کے شاندار گھر کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US