انگریزی آجکل جس کو نہ آئے اسے لوگ حقارت کی نگاہ سے دیکحتے ہیں اور یہ ایک معیوب کن بات ہے کہ اپنی زبان سے زیادہ انگریزی کو اہمیت دی جاتی ہے۔
مگر چونکہ تعلیم کا معیار اب انگریزی بولنا اور پڑھنا آنا چاہیئے تو ایسے وقت میں ہر شخص کو معاشرے کے ساتھ قدم رکھنے کے لئے بہتر ہے کہ وہ ہلکے پھلکے چند ایک آسان انگریزی کے الفاظ تو بولنا اور سمجھنا سیکھ لے تاکہ کہیں محفل میں ذکر ہو تو اسے شرمندگی نہ اٹھانی پڑے۔
ویسے تو آج کل ہر ایک چیز آپ کو گوگل سرچنگ سے مل ہی جاتی ہے مگر کبھی کبھی آپ کو چرچنگ کرنے میں بھی مسئلہ درپیش آتا ہے اکثر خواتین کے ساتھ یہ ہوتا ہے وہ کہیں سے کسی کی کوئی بات تو سن آتی ہیں مگر اس میں چند ایک ایسے الفاظ تھے جو سن لیئے مگر ان کو سمجھ نہ آئی اب وہ ان کو سرچ کیسے کریں۔
آج ہم آپ کوروزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے چند آسان الفاظوں کے معنی بتا رہے ہیں جو آپ کبھی کہیں بھی سنیں گی تو آپ کو ان کے معانی بھی معلوم ہوں گے اور آگے ان کے کیا جواب دینا ہے یہ بھی۔
انگریزی کے الفاظ اور ان کے معنی:
Belch اس کے معنی ہیں: ڈکارلینا
Count beads اس کے معنی ہیں: تسبیح کرنا
Cram اس کے معنی ہیں: رٹا لگانا
Meat Pie اس کے معنی ہیں: شامی کباب
Flip Flop اس کے معنی ہیں: چپل/ سلیپر
Skillful اس کے معنی ہیں: سگھڑ
Whey اس کے معنی ہیں: لسی
Frittersاس کے معنی ہیں: پکوڑے
Vivacity اس کے معنی ہیں: زندہ دلی
Sluggish اس کے معنی ہیں: کاہل/ سست
Yawn اس کے معنی ہیں: جمائی لینا
آج سے آپ بھی یہ الفاظ استعمال کریں اور اگر کوئی آپ سے کہے گا تو آپ کو معلوم بھی ہوں گے۔