بلڈ پریشر مرد اور خواتین دونوں کا ہی سب سے بڑا دشمن! اسے کیسے کنٹرول کیا جائے؟ جانیں طبی ماہرین کے 4 مفید مشورے

image

آج کل تقریباً ہر 20 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کو ایک بڑے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ بلڈ پریشر ہے۔ آپ کے جسم میں جب تک خون کا دباؤ ٹھیک نہیں ہوگا تب تک آپ مکمل صحت مند نہیں ہوسکتے۔ غیر متوازن بلڈ پریشر انسانی صحت کے لیے بہت سی مشکلات کی وجہ بنتا ہے، اسے نظر انداز کرنا قطعی درست نہیں ہے۔
طبی ماہرین کے کا کہنا ہے کہ انسان فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کا شکار کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اس بیماری کے مریض اپنی غذا اور عادات میں کچھ تبدیلیاں لا کر اس کے نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے صبح کا آغاز مندرجہ ذیل چیزوں سے کریں۔۔۔

صبح صبح کیفین کا استعمال نہ کریں:

بہت سے افراد صبح اٹھنے کے ساتھ ہی کافی اور چائے پینے کے عادی ہوتے ہیں۔ انہیں چاہیے کے صبح کا آغاز کیفین والے مشروبات پینے کے بجائے تازہ پھلوں کا جوس یا گرین ٹی لے لیں۔ کیفین کا استعمال بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر کے معائنے میں سستی نہ دکھائیں:

طبی ماہرین کی جانب سے یہ ہدایت دی جاتی ہیں کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو باقاعدگی سے اپنا معائنہ کروانا چاہیے تاکہ کسی بڑے نقصان سے انسان بچ سکے۔

صحت بخش ناشتہ:

طبی ماہرین کی جانب سے اچھا اور صحت بخش ناشتہ کرنے کی ہمیشہ ہدایت دی جاتی ہے کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ناشتے کے لیے فائبر اور پروٹین سے بھر پور غذاؤں کا استعمال لازمی ہے، کیونکہ یہ انسان کو زیادہ بھوک نہیں لگنے دیتا جس کی وجہ سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے۔

ورزش سے دن کا آغاز کریں:

کوشش کریں کہ آپ صبح سویرے اٹھیں اور تازہ ہوا میں ورزش کریں، اس سے آپ کا تمام نظام بالکل ٹھیک رہتا ہے، تھکن دور ہوتی ہے اور ذہنی ٹینشن اور دباؤ بھی ختم ہوتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے، روزانہ صبح آدھا گھنٹہ چہل قدمی، جاگنگ، اور سائیکلنگ کی جا سکتی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US