کیا آپ نے پہلے کبھی کالا سمندر دیکھا ہے؟ ایسے 5 کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی کم پیسوں میں بھی گھوم سکتے ہیں ۔۔۔

image

گھومنے پھرنے کے شوقین افراد تو ہر وقت یہ دیکھتے ہیں کہ جیسے ہی جہاں موقع ملے گھومنے چلے جائیں لیکن جیب کو دیکھ کر پھر گھر میں رہنا ہی اچھا لگتا ہے۔
لیکن آپ کو آج ہم بتا دیتے ہیں صرف پاکستان ہی نہیں چند ایک ایسے ممالک بھی ہیں جہاں پاکستانی کم پیسوں اور کم خرچ میں جا کر گھوم کر آسکتے ہیں ۔
مگر وہ کون سے ممالک ہیں؟

ایران:

ایران پاکستان کا قریبی ملک ہے اور جہاں اکثر و بیشتر پاکستانیوں کا آنا جانا لازمی ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک مقدس حیثیت بھی رکھتا ہے۔ ایران اتنا خوبصورت اور صاف ستھرا ملک ہے جہاں اگر آپ مسافر بن کر بھی جائیں تو بھی اور ایک رہائشی بن کر بھی جائیں تو بھی آپ کو زیادہ تر کھانا مفت میں ہی مل سکتا ہے۔ وہاں سڑکوں پر کھانا دیا جاتا ہے جو بلکل مفت ہوتا ہے۔ ایران میں سب سے اعلی نسل کے پھلوں کی پیداوار موجود ہیں اور یہاں کا کھانا پاکستانی کھانوں سے زیادہ ذائقہ دار ہوتا ہے۔

پیزا بھی ایرانی ڈش ہی ہے جسے آج دنیا بھر میں کھایا جاتا ہے۔ مزے کی بات تو یہ ہے اس کا ویزہ بھی آپ کو صرف ایک سے دو دن میں مل جاتا ہے اور ۷۰ سے ۸ہ ہزار میں آپ پندرہ دن ایران گھوم کر بھی آسکتے ہیں۔

عراق:

پاکستانی عراق بھی ایک محدود بجٹ میں گھوم کر آسکتے ہیں اور اس کا ویزہ آپ کو تین سے پانچ دنوں میں مل سکتا ہے۔ یہاں کی کرنسی چونکہ کم ہے تو آپ ایرا جا کر انتہائی نفیس کپڑے اور چادریں مناسب داموں میں خرید کر لاسکتے ہیں۔ عراق میں آپ کو بھاری تعداد میں قسمت کا حال بتانے والے ایکسپرٹ افراد ضرور ملیں گے۔

عراق میں آپ کو کربلا جیسے تاریخی مقامات ملیں گے جو اپنے اندر ایک صدی سموئے ہوئے ہیں۔ کربلا ایسا شہر ہے جہاں کوئی ایک دفعہ چلا جائے تو واپس آنے کا نام نہیں لیتا کیونکہ روح پرور مناظر ہی دل لگائے رکھتے ہیں۔ ایک درخت تو کربلا میں ایسا ہے جو سارا سال گہرے پرے رنگ کا ہوتا ہے اور ماہ محرم میں وہ قدرتی طور پر لال ہونے لگتا ہے۔ کھانوں کا ذکر ہو تو کھجوریں عراق میں اعلی قسم کی ہیں۔

مراکش

مراکش ایک ایسا ملک ہے جس کا ویزہ آپ کو ایک ماہ میں مل سکتا ہے۔ یہ بھی ایک مسلم ملک ہے یہاں کے صحرا اور دریا اپنی خوبصورتی کی مثال ہیں۔ موروکو ڈشز آپ کو سب سے زیادہ سستے میں کھانے میں ملیں گی یہ کئی ایک قدیم اور مشہور کھانوں میں سے ایک ہے۔ لیکن حیران کردینے والی بات یہ ہے موروکی کھانے زعفران اور زیتون کے تیل میں بنتے ہیں۔ اگر آپ کو زعفران چاہیئے وہ بھی خالص قسم کی تو آپ مراکش کا سفر ضرور کریں۔ یہاں کوئی آپ کو کھانے کے لئے گوشت پیش کرے اور آپ منع کردیں تو وہ لوگ آپ سے ناراض ہوجاتے ہیں۔

مراکش کے قالین کی دنیا میں مثال نہیں ملتی اور اگر آپ کی دوستی کسی مراکش میں رہنے والے سے ہوجائے تو آپ کو زعفران اور قیمتی شکار کئے ہوئے جانوروں کا گوشت بغیر کسی پیسے ادا کیئے کھانے میں مل جائے گا۔

مالدیپ:

بحیرہ عرب میں گھرا ہوا ملک مالدیپ میں بھی آپ کم خرچے میں جاسکتے ہیں اور ایک ماہ آرام سے رک سکتے ہیں۔ سستی اور خاص قسم کی مچھلیاں کھانا چاہتے ہیں تو اس جزیرے نما ملک کا سفر آپ کے لیئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ یہاں سمندر کے نیچے ہوٹلز بنائے گئے ہیں جو دنیا میں اپنی بناوٹی تکنیک کے اعتبار سے مشہور ہیں۔ یہاں عورتوں کے لیئے الگ جزیرہ ہے جہاں ان کے لیئے الگ ہوٹلز بنائے گئے ہیں۔ یہ پاکستانی وقت کے مطابق ہی چلتا ہے۔ یہاں سردی کم ہی ہوتی ہے۔

والی بال آپ کو پسند ہے تو مالدیپ میں آپ کو ایسے کئی ایک مواقع مل سکتے ہیں۔ یہاں ناریل کھانے کے لیئے آپ کو درخت پر چڑھنا آنا چاہیئے۔

آذربائیجان:




آذربائیجان آپ آسانی سے 60 سے 70 ہزار میں گھوم کر آسکتے ہیں۔ یہاں آپ کو کالا سمندر بلیک سی دیکھنے کو مل سکتا ہے جہاں آپ گھنٹوں آسانی سے بیٹھ کر سکون حاصل کرسکتے ہیں۔ 40 ڈالر میں آپ یہاں سے گھوم کر آسکتے ہیں۔ یہاں ہر علاقے میں باغات ہیں ۔بچوں کیلئے جھولے اور دوسری چیزیں مفت موجود ہیں ۔ نوجوان آزادانہ گھومتے ہیں۔ یہاں بہت کم مساجد دیکھنے کو ملیں البتہ ایک بہت بڑی تاریخی مسجدبی بی حبات دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو ہر ملک کے لوگ ملیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US