کیا آپ اس تصویر میں موجود مشہور پاکستانی اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟

image

اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر پہچان سکتے ہیں کہ یہ آج کے کون سے مشہور ترین اداکار کا بچپن ہے؟

یہ نامور اداکار پاکستان کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں بلکہ یوں کہنا بھی درست ہوگا کہ یہ ستارہ پاکستان شوبز کا آئکون ہے۔

پاکستان سے باہر بھی ان کے مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور ان کے ڈراموں کو بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے۔

پھر بتائیں کہ اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں یہ معصوم بچہ کون سی مشہور شخصیت ہے؟

اگر نہیں پہچان پائے تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں سفید کپڑوں میں ملبوس یہ ننھا بچہ دراصل پاکستان شوبز کے مشہور و معروف اداکار عدنان صدیقی ہیں جو کہ اُن کے بچپن کی ایک یادگار تصویر ہے۔

عدنان صدیقی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر اور ماڈل بھی ہیں۔ وہ لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی فلم میں بھی اداکاری کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US