ڈرائیونگ کرنے والوں کے لئے اہم معلومات ۔۔۔۔۔ سڑک پر موجود یہ مخصوص اشارے کس چیز کی نشاندہی کرتے ہیں؟ جانیں

image

آپ نے اکثر شاہراہوں یا ٹریفک سگنلز پر بورڈ کی صورت میں اشارے دیکھے ہوں گے جس پر نشان بنے ہوتے ہیں جو آنے جانے والے ڈرائیور حضرات کو درست سمت کی نشاندہی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اُنہی میں سے چند ایسے ٹریفک کا عندیہ دینے والے نشانات بھی ہوتے ہیں جس کے بارے میں عموماً لوگوں کو علم نہیں ہوتا۔

ٹریفک کا یہ نشان ڈبل موڑ کی نشاندہی کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ آگے خم دار راستہ ہے، تکون میں تمام اشارے سخت احتیاط اور ڈرائیور کو چوکنا کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔

تکون کے اندر بنائے گئے اشارے احتیاطی اشارے کہلاتے ہیں جبکہ لازمی اشارے گول دائرے کے اندر بنائے جاتے ہیں۔

یہ ٹریفک کی درپیش صورتحال کے پیشِ نظر کوئی نہ کوئی حکم دیتے ہیں دائرے میں بنائے جانے والے اشارے لازمی اشارے ہوتے ہیں اور یہ کوئی نہ کوئی حکم دیتے ہیں، ایسے اشاروں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور قابل جرم ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US