سن 1965ء کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں سب سے زیادہ بھارتی طیارے گرانے کا ریکارڈ بنانے والے قوم کے ہیرو محمد محمود عالم نے اپنی وفات سے قبل جنگ کا احوال اپنے ایک انٹرویو میں سنایا جسے سننے والے حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایم عالم نے 1965ء کی جنگ کی جھلکیاں اپنے لفظوں میں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایک جہاز کو میزائل مارا اور مجھے معلوم بھی نہیں ہوا کہ کب پائلٹ کاک پٹ سے نکلا، جب میں قریب سے گزرا تو دیکھا کہ پائلٹ کاک پٹ میں موجود نہیں تھا، اس کے جہاز کے گرد آگ لگی ہوئی ہے، باقی چار جہاز نظر نہیں آئے۔
ایم ایم عالم نے بتایا کہ میں نے تعاقب کیا، دریائے چناب کو عبور کر کے کہ دیکھا تو وہ چاروں جہاز بہت نیچے پرواز کر رہے تھے ،ایک ہی رخ میں مڑے، جب پیچھے سے کوئی حملہ کر رہا ہو تو جہاز پھیل جاتے ہیں یعنی دو جہاز کسی طرف اور ایک جہاز دوسری طرف، اس سے یہ ہوتا ہے کہ دشمن کو سینڈ وچ کر سکتے ہیں اور ایک جہاز پیچھے لا سکیں تاہم چاروں جہاز ایک ہی بیرل میں مڑنے لگے تو ایک ہی ٹرن میں چاروں جہاز مار گرائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عجیب سی صورتحال تھی، سورج اُس وقت طلوع ہو رہا تھا، کسی ایک خاص فرد کو چن لیا جاتا ہے اور اس میں تقدیر کا ہاتھ ہوتا ہے، ہمارے طیاروں کی تعداد اس جنگ میں 150 کے قریب تھی اور دشمن کے پاس 450 تھے۔
بہادر پائلیٹ ایم ایم عالم نے داستان سناتے ہوئے مزید کہا کہ کبھی جنگ سے پہلے سوچتے تھے کہ ہمارے ہر جہاز کے مقابلے میں تین جہاز ہیں ہم کیسے لڑیں گے، لیکن جوش اور ولولہ ہوتا ہے اور اپنی قابلیت پر انحصار اور بھروسہ ہوتا ہے، ہم واپس آنے لگے تو ہم نے اللہ کا شکر ادا کیا، ہمارے ٹیکنیشن اور دیگر لوگوں نے ہوائی بیس پر کندھوں پر بٹھا لیا تھا۔
A tribute to MM AlamDuring the 1965 war MM Alam downed nine Indian fighter jets, five of which he destroyed during a mission in his F-86 Sabre on Sept 7. Four of those five enemy jets he shot down within 30 seconds. Other than the nine destroyed, he also managed to damage two more Indian jets, a record which remains unbeaten to date.
Posted by Strategic Research Institute - SRI on Thursday, September 3, 2020