ہلکی پھلکی بھوک لگی ہو کچھ کھانے کا دل چاہ رہا ہو مگر ہو کچھ کھانے میں بھی ہلکا اور پیٹ پر بھی تو سب سے پہلے خیال آتا ہے کہ کوئی چپس یا اسنیکس منگوا لیئے جائیں۔
لیکن جب چپس کا پیکٹ کھولتے ہیں تو دیکھ کر دکھ ہونے لگتا ہے کہ اتنے بڑا پیکٹ اور چپس اتنے کم۔۔۔۔ یہ صرف ہمارا ہی نہیں آدھی دنیا کا رونا ہوتا ہے کہ چپس کا پیکٹ تو جناب بہت ہی بڑا مگر اس میں ان کی مقدار اتنی کم کہ بس۔۔۔۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔۔؟ کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ کمپنی والے زیادہ پیسوں میں کم چپس بیچتے ہیں اور لوگوں کو غلط فہمی کا شکار بنانے کے لئے چپس کے پیکٹس کو بڑا رکھا جاتا ہے۔ لیکن حقیقت میں اس کی وجہ کچھ اور ہے۔۔۔
آج ہم آُپ کو بتاتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
چپس کے پیکٹس میں چپس کم اور ہوا زیادہ ہونے کی اہم وجہ یہ ہے کہ:
'' ایسے تمام کھانے جن میں آئل اور فیٹ کی مقدار شامل ہوتی ہے وہ اگر زیادہ دن تک استعمال نہ کیئے جائیں، بند رہیں تو سڑنے کا خطرہ ہوتا ہے لہٰذا چپس میں بھی ایسا ہی کچھ معاملہ ہے کہ فیٹ اور آئل کا استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ چپس کو لمبے عرصے تک کھانے کے لئے محفوظ بنانے کی غرض سے اس پیکٹ میں نائٹروجن گیس بھردی جاتی ہے تاکہ چپس نہ تو نرم پڑیں اور نہ ہی ان کا ذائقہ خراب ہو۔ ''