ماڈرن سائنس کے مطابق ہاتھ سے کھانا کھانے سے آپ کن بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ جانیئے اس کے 6 انتہائی اہم فائدے ۔۔۔۔

image


کھانا دن میں تین مرتبہ کھائیں یا دو مرتبہ ہمیشہ یہی کہا جاتا ہے کہ ہاتھ دھو کر صفائی سے کھائیں۔ چمچ ہو یا پلیٹ، کانٹا ہو یا تھالی سب کچھ دھو کر کھانے بیٹھیں تاکہ جراثیم نہ لگیں اور کھانا ہضم بھی ہوجائے۔
آجکل کس بھی محفل میں جائیں یا کہیں بھی ہر دوسرا شخص کھانا چمچ سے کھاتا نظر آتا ہے لیکن اگر آپ کو ہم یہ بتائیں کہ کھانا اپنے ہاتھ سے کھانے کے کتنے فوائد ہیں تو یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کیونکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ہاتھوں میں جراثیم زیادہ ہوتے مگر ایک دفعہ یہ بھی جان لیں:
۔

کھانا ہاتھ سے کھانے کے فوائد :


• ہاتھ سے کھانا کھانے کی وجہ سے دماغ کے سگنلز نظامِ ہاضمہ کو متحرک کرتے ہیں اور اس طرح کھانا جلد ہضم ہوجاتا ہے۔
• ہاتھ سے کھانا آپ اتنا ہی کھاتے ہیں جتنی بھوک ہوتی ہے اور چمچ سے آپ نے دیہانی میں زیادہ کھا لیتے ہیں۔
• ہاتھوں اور انگلیوں سے کھانے سے انگلیوں، بازو اور کاندھوں کی ورزش ہوتی ہے اور جسم میں خُون کی ترسیل بہتر ہوتی ہے۔
• تحقیق کے مطابق:
'' ہاتھ سے کھانا کھانے سے پیٹ جلدی بھر جاتا ہے اور یہ چیز جسم کی فاضل چربی کو پگھلانے میں مددگار ثابت ہو تا ہے۔''
• کلینکل نیوٹریشن کے مُطابق:
ذیابطیس ٹائپ 2 کے مریضوں کے لئے ہاتھ سے کھانا فائدہ مند ہے کیونکہ یہ جسم میں خون کی سطح کا توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
• جب آپ ہاتھ سے لقمہ بنا کر کھانا کھانے لگتے ہیں تو ہمارے اعصابی نظام کے تحت دماغ سے تھوک پیدا ہوتا ہے جو کھانے کو مُنہ میں چبانے کے دوران ہی ہضم کرنا شروع کردیتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US