کن لوگوں کا خدا پر پُختہ یقین ہوتا ہے؟ حیران کر دینے والی تحقیق سامنے آگئی

image

جن لوگوں کا خدا پر پُختہ اِیمان ہوتا ہے وہ کس بہترین صلاحیت سے مالامال ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے اس سے متعلق نئی تحقیق میں انکشاف کر دیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا کہ ایسے لوگ جو لاشعوری اور غیر اِرادی طور پر مشکل چیزیں سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کا خدا پر ایمان اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے۔ گویا جن کا خدا پر ایمان نہیں ہوتا وہ لاشعوری طور پر پیچیدہ چیزیں سیکھنے کی صلاحیت سے محروم رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چند انتہائی پیچیدہ پیٹرن بنا کر کچھ رضاکاروں کے اردگرد رکھ دیئے مگر انہیں اس کے متعلق کچھ بتایا نہیں، کہ انہیں ان ترتیبات کو یاد کرنا ہے۔

چند دنوں بعد ان لوگوں کو ان پیٹرنز کو یاد کرنے اور بتانے کو کہا گیا تو جن لوگوں کو غیرارادی طور پر وہ پیٹرن یاد ہو گئے تھے، ان سے جب خدا پر ایمان کے متعلق سوالات کیے گئے تو انکشاف ہوا کہ ایسے لوگوں کا خدا پر ایمان بھی بہت مضبوط تھا۔

دوسری جانب جن لوگوں کو یہ پیٹرن یاد نہیں ہوئے تھے ان کا خدا پر ایمان بھی کمزور تھا یا وہ ملحد تھے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ ایڈم گرین کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق میں خدا پر ایمان اور لاشعوری طور پر سیکھنے کی صلاحیت کے درمیان گہرا تعلق ثابت ہوا ہے۔ ہماری اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ خُدا پر ایمان کے معاملے میں ہمارے ذہن کیسے کام کرتے ہیں اور اس سوال کے جواب کے طور پر ہمیں معلوم ہوا ہے کہ خدا پر ایمان کا ہمارے سیکھنے کی صلاحیتوں سے بہت گہرا تعلق ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US