معروف اینکر فریحہ اِدریس نے گجرپورہ واقعے کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے پولیس سے فون پر ہزار روپے کا پٹرول مانگا تھا اور ملزمان گاڑی کے ڈیش بورڈ پر ہزار روپے چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریحہ ادریس نے کہا کہ خاتون نے فون پر رابطہ کیا تو پولیس والوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کی لوکیشن شئیر کریں، خاتون کے مطابق انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے لوکیشن بھیجی۔
اینکر نے بتایا کہ خاتون نے ویڈیو بنائی جس میں 2 بجکر 44 منٹ تک ملزمان نہیں آئے تھے، خاتون کے مطابق ملزمان 2 بجکر47 منٹ پر آئے تھے، پولیس سے رابطے کے بعد ایک گھنٹہ 40 منٹ تک کوئی نہیں آیا اور پولیس سے رابطہ کئے 2 گھنٹے ہو چکے تھے۔
اینکر پرسن فریحہ ادریس نے مزید کہا کہ جن پولیس والوں نے کہا کہ پٹرول لے کر آ رہے ہیں ان کا کچھ معلوم ہی نہیں ہوا، ملزم شفقت نے جو اعتراف کیا ہے خاتون نے کافی حد تک درست کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن فریحہ ادریس متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر متاثرہ خاتون سے رابطے کی تصدیق بھی کی ہے۔