کراچی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی

image

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ اور کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہرِ کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US