بینک صارفین ہوجائیں ہوشیار! اگر آپ کا بھی بینک اکاؤنٹ ہے تو یہ اہم بات ضرور جان لیں، ورنہ کہیں آپ بھی لوٹ نہ لئے جائیں

image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈکیتی کی واردات عام ہوچکی ہے۔ ڈاکوؤں نے اس جرم کے لئے مخلتف انداز اپنا لئے ہیں اور عوام میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

کراچی ایک بڑا میٹرپولیٹن شہر ہے اور یہاں دو سے تین سالوں میں ڈکیتی، لوٹ مار کے جرائم میں بے جا اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بینک سے کیش وصول کرنے کے بعد باہر نکلتے وقت اگر چاروں طرف نگاہیں دوڑا لی جائیں تو آپ لٹنے سے بچ سکتے ہیں۔

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود احسن آباد میں نجی بینک سے رقم نکلوانے والے ایف آئی آے کے سابق انسپکٹر محمد اشرف کو بینک سے کچھ ہی فاصلے پر ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور اسلحے کے زور پر 15 لاکھ روپے لوٹ کر موقعے پر فرار ہوگئے۔

ایف آئی اے کے سابق انسپکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ اس نے بینک کاؤنٹر پر چیک کیش نہیں کرایا۔ اس نے بینک مینیجر کو چیک دیا تھا اور پھر پیسے نکلواکر میرے حوالے کئے تھے ،انھوں نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو میری گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے آئے جن میں سے ایک ڈاکو نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ دونوں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی روک کر رقم نکالنے کا کہا انھوں نے بتایا کہ ہم نے رقم کا پیکٹ پھاڑ دیا تھا ملزمان نے رقم کا آدھا پیکٹ چھینا اور کہا کہ پوری رقم 15 لاکھ روپے دو جو تم نے بینک سے نکلوائے ہیں۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اس کے پاؤں پر گولی مارنی چاہی تو ان کی نظر میرے پاؤں کے قریب رکھے رقم کے آدھے پیکٹ پر پڑگئی اور ڈاکوؤں نے رقم اٹھائی اور فرار ہوگئے۔

ایف آئی اے کے سابق انسپکٹر اشرف نے دعویٰ کیا کہ ڈاکوؤں کو یہ معلوم تھا کہ انھوں نے 15 لاکھ روپے بینک سے نکلوائے ہیں اور انہیں مکمل یقین ہے کہ نجی بینک سے ہی مخبری کی گئی ہے کیونکہ مینجر کے کمرے میں نے چیک دئے متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے بعد بینک کا عملہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی نہیں دے رہا اور نہ کسی قسم کا تعاون کررہا ہے انھوں نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درج کرانے جارہا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US