ایک آدمی نے مٹی کھود کر اس کے اندر کیلے اور انڈے رکھ دئیے چند دن بعد وہاں کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی یہ طریقہ لازمی اپنائیں گے
انڈے سے متعلق آپ کو علم ہے کہ اس میں پروٹین اور معدنیات پائی جاتی ہیں اور کیلا آئرن کی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔
ہم کیلے اور انڈے کا استعمال کھانے پینے میں مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔
مگر کبھی آپ نے سوچا ہے کہ انڈے اور کیلے کو زمین میں بو دینے سے ہمیں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
برطانیہ میں ایک شخص نے اپنے پودوں کو جلد بڑھانے اور بہتر نشوونما دینے کی غرض سے انڈے اور کیلے کا زبردست تجربہ کیا جس کے تحت:
مطلوبہ شخص نے اپنے گھر میں ایک کیاری بنائی ہوئی ہے جہاں مختلف قسم کی سبزیاں اور پھل اگائے ہوئے ہیں۔
اس کے گھر کی زمین زیادہ زرخیز نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کے پودے صحیح سے نشوونما نہیں پاتے اور جلد ہی سوکھ کر مرجھا جاتے ہیں۔
اس شخص نے کیاری میں ٹماٹر کے بیج ڈالے اور کچھ ہی روز میں اس کے پودا بڑھنے لگا۔ جس کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے اس نے کہا کہ:
میں نے پہلے زمین میں انڈہ اور کیلا ڈالا تھا اور اس کے اوپر کھاد ڈال کر پھر اس کے بعد ٹماٹر کے بیج بوئے تھے۔
میں خود اس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ گیا تھا کیونکہ مجھے کسی باغ مالی نے یہ ٹوٹکہ بتایا تھا جس پر مجھے یقین تو نہیں تھا لیکن جب میں نے اس کو اپنایا اور رزلٹ دیکھا تو میں حیران رہ گیا۔
اس لئے جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے پودے جلدی بڑھیں اور مرجھائی نا تو وہ انڈے اور کیلے کا استعمال کریں
اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈہ معدنیات سے بھرپور ہے اور پروٹین بھی اس میں موجود ہوتے ہیں جو کہ زمین کی زرخیزی میں مفید ہے
جبکہ کیلے میں موجود آئرن اور پوٹاشیئم پودے کی مضبوطی اور نشوونما کے لیے اہم ہے۔
تو اب سے آپ بھی آزمائیں اس نئے تجربے کو اور بڑھائیں اپنی کیاری کی شان۔۔۔