جامشورو کیڈٹ کالج پیٹارو میں پیرنٹس ڈے کی تقریب، بلاول بھٹو بھی شریک

image

جامشورو کیڈٹ کالج پیٹارو میں پیرنٹس ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری کیڈٹ کالج پیٹارو پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ان کی آمد کے بعد پیرنٹس ڈے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US