جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے اقدامات کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر منفرد اور علامتی احتجاج کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران گدھوں کے گلے میں اجرک والی نمبر پلیٹس لگائیں اور گدھا گاڑی پر حکومت کے خلاف نعرے درج بینرز آویزاں کیے۔
جماعت اسلامی کے کارکنان نے حکومت کی ناقص حکمرانی اور عوام دشمن پالیسیوں پر توجہ دلانے کے لیے شدید نعرے بازی کی اور فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں عوامی مسائل کے حل اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید بھی کی گئی۔