کیا آپ کا قد بھی 5 فٹ سے کم ہے؟ اگر ایسا ہے تو ہم آپ کی اس پریشانی کو محسوس کرسکتے ہیں اور چند مفید ٹپس کے ذریعے آپ کی اِس مشکل کو آسانی میں بدل سکتے ہیں، تاہم اِن تمام نظریات کو فیشن کے انتخاب سے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔
بیشتر اوقات چند ماہرین سے سنا گیا ہے کہ روپ کا انتخاب قد، رنگت اور عمر کی مناسبت سے کیا جانا چاہئے، مگر جانتے ہیں کیوں؟ کئی مقامات پر آپ کا لباس و انداز بہت سے حقائق کو ڈھانپ لیتا ہے۔ آج کل مرد حضرات بھی چھوٹے قد کا شکار ہیں اور ان کے لئے کپڑوں کا انتخاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے، بعض اوقات غلط کپڑوں کے انتخاب سے بات اُن کے قد پر بھی جا پہنچتی ہے۔
آج ہم قارئین کو چند ایسی ہی کارآمد ٹرکس کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جو انھیں دراز قد نظر آنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
1- لمبی دھاریوں والے ملبوسات
اگر آپ کا قد چھوٹا ہے تو آپ ہوریزنٹل لائنز( افقی لکیر) والے پرنٹڈ کپڑوں کا انتخاب مت کریں۔ اس کے برعکس ورٹیکل لائنز (لمبی دھاریوں) والے ملبوسات آپ کے قد کو بڑا دکھانے میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
2- اونچی کمر والے بٹن
جیسا کہ مذکورہ بالا تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ اونچی کمر والے بٹن ، یا بٹن والی جیکٹس اور کوٹ کا انتخاب کریں، جو جسم پر نگاہ کو اوپر کی طرف کھینچتی ہے اور ساتھ ہی پیروں کی ظاہری شکل کو بھی لمبا کرتی ہے۔
3- کمر سے اُوپر ٹراؤزر
کمر سے اونچی جینز، ٹراؤزر پہننا چھوٹے قد والے مَردوں کے لئے ایک کارآمد انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔ کمر سے اوپر ٹراؤزر باندھنے کے باعث یہ ملبوسات آپ کی ٹانگوں کو لمبا، قد کو نمایاں اور وزن کو متوازن دکھانے کے لئے بھی مناسب ہوسکتے ہیں۔
4- مونوکرومیٹک پرنٹ (ایک رنگ والے) پرنٹ
جی ہاں! ست رنگی یا پھر کئی رنگ کے ملبوسات آپ کے قد کو مزید چھوٹا دکھا سکتے ہیں، لہٰذا مونوکرومیٹک(مثلاً ایک رنگ والے) پرنٹ والے ملبوسات کا انتخاب کریں۔ جس کے سبب آپ دراز قد محسوس کریں گے۔
5- درست بالوں کے اسٹائل کا چناؤ
ہیئر اسٹائل بھی آپ کے قد میں کئی انچ کا اضافہ کرسکتا ہے، لیکن کیسے؟ دراز قد نظر آنے کے لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ درمیانے سے لمبے بالوں کا اسٹائل آپ کے قد کو بڑا دکھاتے ہیں کیونکہ یہ ہیئر اسٹائل گردن کو نمایاں اور لمبا دکھاتے ہیں۔