بکریوں سے بھرا درخت ۔۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ درخت ایسا کیوں ہے؟

image

درخت ہمارے ماحول کو پرفضا بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں درختوں کا اہم کردار ہے۔ ہم نے اکثر درختوں پر کوے اور دیگر پرندوں کو تو بیٹھے ہوئے دیکھا ہوگا مگر بکریوں کو کبھی درختوں کے اوپر اونچائی میں چڑھا ہوا نہیں ہوگا۔

لیکن ایک درخت ایسا بھی ہے جس کے اوپر بکریاں لمبی اونچائی پر بھی چڑ ھ دوڑتی ہیں۔ آخر ایسا کونسا درخت ہے جس پر بکریاں پائی جاتی ہیں؟

مراکش میں آرگن نامی پھل کا درخت پایا جاتا ہے جس کو کھانے کی بکریاں اتنی شوقین ہیں کہ وہ 8 سے 10 میٹربلند ی پر بھی چڑھ دوڑتی ہیں۔

آرگن 8 سے 10 میٹر بلند جبکہ 150 سے 200 سال تک دراز عمر درخت ہے۔ لیکن بکریاں صرف اپنے سنگوں کی مخصوص ساخت کے باعث اس خاردار درخت کی شاخوں پر نہ صرف چڑھ جاتی ہیں بلکہ وہ اس پر اپنا توازن بھی برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس درخت کا پھل جون میں پکتا ہے جسے بکریاں شوق سے کھاتی ہیں جبکہ پھل کھانے کے بعد یہ بکریاں اس کے سخت چھلکے زمین پر پھینک دیتی ہیں جو تیل بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

نیم صحرائی علاقہ میں ہونے والا یہ درخت مراکش کے جنوب مغربی علاقوں میں پایا جا تا ہے۔

ایک سال میں پکنے والا اس درخت کا پھل تیل حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ بکریاں یہ پھل کھا کر اس کے چھلکے زمین پر گرا دیتی ہیں جن میں موجود بیج سے تیل نکالا جاتا ہے۔ اس پھل سے نکلنے والا تیل اس علاقہ میں بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US