ہوائی جہاز کا سفر کریں تو گویا یوں لگتا ہے جیسے ہم آسمانوں کی سیر کر رہے ہوں۔
بچوں اور بڑوں سب ہی اس سفر میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ یہ کسی ایڈوانچر سے کم نہیں ہوتا ہے۔
مگر آپ میں سے کسی نے کبھی غور کیا ہے کہ جہاز صرف سفید رنگ کا ہی کیوں ہوتا ہے ؟
اس کی چند وجوہات ہیں جو شاید آپ کو بھی پہلی معلوم نہ ہوں گی۔
جہاز کا رنگ سفید ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس پر پڑنے والے نشانات یا اسکریچ کو آسانی سے دیکھا جاسکے تاکہ فوری ان کی مرمت کرلی جائے۔
ایندھن کے داغ دھبوں اور اس سے نکلنے والی گیس کا وقت رہتے معلوم ہوسکے۔
جہاز کے اندر کا درجہ حرارت کو کنٹرول رکھا جاسکے اور اسے سورج کی شعاعوں کے گہرے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔
سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ سفید رنگ کے جہاز قیمت میں کم ہوتے ہیں اس لیے زیادہ تر ہوائی کمپنیاں سفید رنگ کا جہاز استعمال کرتی ہیں ۔