کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ٹینکر اور سلینڈر ہمیشہ گول شکل میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟

image

بڑے بڑے ٹینکر تو ضرور دیکھے ہوں گے کبھی سڑکوں پر تو کبھی گھروں میں کیونکہ جب میٹھا پانی نہ آئے تو کنوئیں میں ٹینکر والا پانی ڈلوانا ہی پڑتا ہے اور اسی طرح گھروں میں گیس کے سلینڈر بھی دیکھے ہی ہوں گے۔

کبھی آپ نے ان کی بناوٹ پر غور کیا ہے کہ یہ گول شکل میں ہی کیوں ہوتے ہیں؟ کبھی چوکور کیوں نہیں ہوتے؟

وجہ:

ٹینکر اور سلینڈر کے گول ہونے کی وجہ یہ ہے کہ: '' ٹینکر میں لیکوئیڈ ہوتا ہے اور سلینڈر میں گیس تو لیکوئیڈ یا گیس دونوں کو جب کسی بھی چیز میں بھرا جاتا ہے تو وہ اس کنٹینر کے کناروں پر زیادہ زور دیتے ہیں اسی وجہ سے کونوں کے کریک ہونے یا ٹوٹنے اور پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے اور یوں گیس اور لیکوئیڈ دونوں کے لیک ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔''

فائدہ:

یہی وجہ ہے کہ اس کو گول شکل میں رکھا جاتا ہے کیونکہ پہلا فائدہ اس کا یہ ہے کہ لیکوئیڈ ہو یا گیس دونوں گول سلینڈر میں زیادہ مقدار میں بھری جاتی ہیں اور دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس کو خالی کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے کیونکہ درمیان میں کوئی خلاء نہیں آتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US