کاروبار فلاپ کیوں ہو جاتا ہے؟ اپنے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں تو ان 3 مشوروں پر لازمی عمل کریں

image

کسی بھی کاروبار کا آغاز اگر نیک نیتی کے ساتھ کیا جائے گا تو بلاشبہ کامیابی حاصل ہوتی ہے اور برکت بھی پیدا ہوجاتی ہے۔ کئی افراد نوکری سے زیادہ سے کاروبار کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان اپنا پھلتا پھولتا کاروبار ہو جس سے وہ ماہانہ اخراجات باآسانی اٹھا سکیں۔

ضروری نہیں کہ کاروبار کی ابتداء ہمیشہ اچھی ہو یا پھر کاروبار کامیاب ہوجائے بعض اوقات حالات آپ کا ساتھ نہیں دیتے اور آپ گھوم پھر کے نوکری کی جانب آجاتے ہیں۔

ہمیں بہت سے ایسے لوگ ملتے ہیں جن کا آفس یا بزنس چند ماہ بلکہ چند ہفتوں بعد ہی بدل جاتا ہے۔ وجہ پوچھیں تو اکثریت کا جواب یہی ہوتا ہے کہ معاوضہ کم مل رہا تھا یا کاروبار خاص نہیں تھا۔

1- اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ بزنس شروع کرنے سے قبل ہم اس پر سوچ وچار نہیں کرتے۔مثال کے طور پر آپ نے یو پی ایس کا کاروبار شروع کیا لیکن آپ کو یو پی ایس کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہ ہو تو وہ کاروبار کیسے اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔ بلکہ وہ 2 دن میں ہی فلاپ ہوجائے گا۔ کاروبار کو کرنے کے لئے آپ میں قابلیت اور صلاحیت کا ہونا معنی رکھتا ہے۔

ہاں ایسا ممکن ہے کہ اگر آپ جس اشیاء کا بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں اچھی طرح واقف ہوجائیں اور تمام معلومات طلب کرلیں جس کے بعد کاروبار اچھا چلنے کے امکانات روشن ہوسکتے ہیں۔

2- علاوہ ازیں کاروبار کا ابتداء آپ نے کردی پھر اسے بڑھانے کا ذہن میں آتا ہے کہ مزید کیسے کاروبار کو وسیع کیا جائے تو کیونکہ کاروبار میں سب سے بڑا چیلنج پیسہ لگانے والوں کی رقم کو صفر سے اربوں تک لے جانا ہوتا ہے اور کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کاروبار کو پورا وقت دیں اور کام کرنے کا طریقہ بھی الگ ہو۔

3- آخر میں سب سے اہم بات یہ کہ کاروبار کرنے کے کچھ اصول، طریقہ کار اور روابط ہوتے ہیں تو نیا کاروبار شروع کرنے سے قبل ان لوگوں کو دیکھیں جو کاروباری شعبے میں مہارت رکھتے ہوں اور ان سے چند مفید ٹپس لے کر پھر اپنے بزنس کا آغاز کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US