میں اپنے رب کو جا کر سب بتاؤں گی۔۔۔۔۔ معصوم بچوں کی زندگی کے آخری لمحات کے چند ایسے جملے جس نے پوری دنیا کو رلا دیا
'' بچے جنت کے باغ کے قیمتی پھول ہیں''
بچےسب کو پسند ہوتے ہیں۔ ان کو ذرا سی بھی چوٹ لگ جائے تو تکلیف بڑوں کو محسوس ہونے لگتی ہے مگر اس دنیا میں چند ایسے واقعات بھی ہیں جہاں بچوں کے ساتھ بے دردی سے ظلم کیا گیا کہ ساری انسانیت کانپ گئی اور مرتے دم ان بچوں نے چند ایسے جملے ادا کردیئے جو سن کر دل پھٹ جاتا ہے۔ وہ کون سا بشر نہ ہوگا جو روتی آوازوں میں ان الفاظوں کو سن کر ڈھائی ڈھائی آنسو رویا نہ ہوگا۔
دنیا میں بچوں کی جانب سے بولے جانے والے چند ایسے جملے جو رہتی دنیا تک ظلم و بربریت اور ناانصافی کو یاد دلاتے رہیں گے:
• ایک شامی بچی نے دم توڑتے ہوئے کہا تھا کہ:
'' میں اپنے اللہ کے پاس جا کر اُس کو سب کچھ بتائوں گی''
• عراق میں بمباری اور جنگ ہو رہی تھی جس کے دوران ایک عراقی بچی نے جان بچا کر بھاگ رہی تھی کہ ایک صحافی اس کی ویڈیو بنانے لگا جس کے جواب میں بچی نے اس سے کہا کہ:
"انکل اللہ کے واسطے میری ویڈیو مت بنائو، میں بے حجاب ہوں، میرا دوپٹہ سر سے غائب ہے، میری سخت پکڑ ہوگی"
• ایک فلسطینی بچہ بھوک سے نڈھال ہوگیا اور ہچکیاں لیتے ہوئے اللہ سے کہا کہ:
" یا اللہ مجھ سے زندگی لے لیں تاکہ میں جنت میں کھانا کھا سکوں"
• افغان جنگ میں ایک بچے کا ہاتھ زخمی ہوگیا اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر کو اس کا بازو کاٹنا پڑا تو بچے نے کہا
"ڈاکٹر آپ خدا کے واسطے میرا بازو کاٹ دو لیکن آستین نہیں کاٹنا، میرے پاس پہننے کے لیے یہ ایک ہی جوڑا ہے"