کراچی میں ہیٹ ویو کا حملہ: گھر سے نکلتے ہوئے گرمی سے خود کو کیسے بچایا جائے؟

image

محکمئہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے خصوصاً پیر اور منگل کے روز کراچی میں ہیٹ ویوو کی لہر جاری رہے گی اور شہر کا درجہ حرارت دن کے وقت قریباً چالیس ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔ پیر اور منگل دونوں دن اسکول جانے والے اور آفس جانے والے لوگوں کے لئے بہت مصروف ہیں کیونکہ سب کو ہی صبح اور دوپہر کی گرمی کاسامنا کرنا پڑتا ہے جوکہ ایک اذیت ناک مرحلہ ہے ایسے میں خود کو خطرناک گرمی سے بچانے کے لئے ہم آپ کو چند ایک مفدی ٹپس دے رہے ہیں آپ بھی ان سے فائدہ اٹھائیں اور خود کو ہیٹ ویوو سے بچائیں۔

ٹپس:

• کپڑوں کو صبح کے وقت استری نہ کریں بلکہ رات کو کرکے رکھیں تاکہ صبح جب آپ کپڑے پہنیں تو ان کی گرمی آپ کومحسوس نہ ہو۔
• کوشش کریں کہ ایسے کپڑے پہنیں جو بہت ہلکے بھی نہ ہوں اور نہ بہت موٹے ہوں، درمیانے کپڑے پہنیں ۔
• پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے جسم کو ہائیڈریٹ کریں اور رات کے وقت بھی پانی کو پیئیں۔
• گرم پانی سے نہ نہائیں بلکہ سادے نارمل پانی سے نہائیں۔
• شام کے وقت ہلکی پھلکی ورزش بھی کریں تاکہ آپ کے پٹھے بھی چست رہیں۔
• سن بلاک کا لازمی استعمال رکھیں ۔ چہرے، ہاتھوں اور پیروں پر سن بلاک لگائیں۔
• پانی کی بوتل میں لیموں کے چند ٹکڑے کاٹ کر ڈال لیں اور اس کا استعمال کریں یہ ایٹی ہیٹ ویوو ڈرنک کے طور پر کام کرتا ہے۔
• موزے پہنتے وقت ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کرلیں تاکہ جب باہر چلیں تو پاؤں میں تپش زیادہ نہ چڑھے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US