پہلے پیدل چل کر ہی میلوں کا راستہ طے کیا جاتا تھا ۔۔۔ اِنسان کی دنیا بدل دینے والی اِیجادات

image

ہر صدی میں مخلتف ایجادات سامنے آتی رہی ہیں جنہوں نے انسانی زندگی کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ ضرورت کسی بھی قسم کی ہو اس کے پیدا ہوتے ہی ایجاد بھی پیدا ہو جاتی ہے اسی لئے محاورتاً کہا جاتا ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔

انسان کے اندر خوبی پہلے دن سے ہی موجود ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق چیزوں کی ایجاد کرتا جاتا ہے۔ انہی ایجادات میں سے کچھ ایسی ہیں جنہیں انسانی تاریخ میں انقلاب لانے کا سبب کہا جاتا ہے۔

ہم اُن اِیجادات پر مختصر نظر ڈالیں گے جن کی دریافت نے انسان کے کاموں میں کئی حد تک آسانیاں پیدا کردی ہیں۔

1- پہیہ

ِپہیہ انسانی وقت کا پہیہ پھیر دینے والی ایجاد کہلاتی ہے، اور کہا جاتا ہے کہ پہیہ دنیا کی سب سے پہلی اِیجاد ہے اور یہ ایجاد صرف گاڑی میں استعمال نہیں ہوئی بلکہ کئی دوسری ایجادات کے لئے بھی استعمال ہوتی رہی ہے۔

حیرت انگیز طور پر پہیے کی تاریخ دورِ قدیم عراق سے 3500 قبلِ مسیح میں ملتی ہے۔

2- آگ

آگ شروع ہی سے دنیا میں قدرتی طور پر موجود تھی لیکن اسے انسانی ہاتھ میں لینا اور اس کا استعمال سمجھنا بھی ایجاد کے ہی زِمرے میں آتا ہے۔ اسے انسانی تاریخ میں انقلاب لانے والی ایجاد کہا جاتا ہے۔

یہ سلسلہ کہاں سے شروع ہوا اور کیسے اس کے بارے میں کوئی حتمی معلومات تو نہیں ہیں لیکن یہ ضرور کہا جاتا ہے کہ پتھروں کے دور میں جانوروں کو ڈرانے کے لیے پتھروں کے استعمال کر دوران آپس کی رگڑ سے چنگاریوں سے آگ کا آغاز ہوا۔

3- کیل

کیل کو دیکھ کر کبھی آپ نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ یہ ایجاد کب ہوئی اور کس قدر فائدہ مند ہے۔اس ایجاد نے انسان کو بہت کچھ جوڑنے میں مدد دی جس سے کئی اور بہت سی ایجادات سامنے آئیں۔

3400 قبل مسیح میں کانسی کی کیلیں مصر میں پائی گئی تھیں۔اس کے بعد ہاتھ سے ڈھالی گئی کیلیں 1790 اور 1800 کی ابتدا سے ملنا شروع ہوئیں۔1913 سے 90 فی صد کیلیں اسٹیل کی بننا شروع ہو گئیں۔

4- بجلی

دنیا کی کتنی ہی ایجادات ہیں جو بجلی کی ایجاد کی مرہون منت ہیں۔ بجلی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے اور اب اس کے بغیر بالکل بھی گزارا نہیں ہوسکتا، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ بجلی انسان کو پتھروں کے دور سے ترقی یافتہ دور میں لانے کا سبب ہے تو غلط نہ ہوگا۔

الیسینڈرہ وولٹا نے بجلی بنانے کا پہلا عملی طریقہ ڈھونڈا تھا۔ سنہ1831ء میں مائیکل فراڈے نے بجلی پیدا کرنے کے بنیادی اصول مرتب کئے تھے۔

5- بلب

دنیا کی سب سے منفرد ایجاز بلب اور اس کے تحلیق کار سائنسدان تھومس ایڈیسن کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ روشنی کا سبب بننے والی اس حیران کن ایجاد کی تاریخ 150 سال قبل سے شروع ہوتی ہے۔

ایڈیسن اور سوان نے پہلے بلب کی رجسٹریشن 1879 اور 1880 میں کروائی اور آج ہمارے سامنے یہ بلب کئی مخلتف اشکال میں موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US