کراچی کے کونسے تین کالجوں میں کورونا وائرس کیسز سامنے آگئے؟

image

شہرِ کراچی کے 3 سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالجز نے کالجز میں کورونا وائرس کے کیسز منظرعام پر آنے کے بعد کہا کہ تینوں کالجز میں تعلیمی عمل کو رکوا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے مطابق کورونا کے کیسز سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں لیب اٹینڈنٹ، لیکچرر اور طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گُلستان جوہر گورنمنٹ کالج بلاک 12 کے عملے میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کیماڑی کے سرکاری کالج میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار تیزی سے اِضافہ ہورہا ہے، حکومت اور ماہرین کی جانب سے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US