ٹھہریں اگر آپ بھی دن بھر یہ کام کرتے ہیں تو جان لیں! یہ عادت ہر عمر کے فرد کو جان لیوا مرض میں مبتلا کرسکتی ہے
چست و توانا زندگی گزارنے والے افراد ہزار قسم کی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں اور جہاں ذرا سی کام چوری یا زیادہ آرام کیا جائے تو جسمانی طبیعت پر اس کے مضر اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں۔
جرنلز آف گرونٹولوجی میڈیکل سائنسز کی تحقیق کے مطابق:
'' صرف کھڑا ہونا بھی آپ کے جسم (ٹانگوں، ہاتھوں، پیروں اور دیگر افعال کی درستگی) کے لئے بہت اہم ہے۔ جو لوگ اپنا زیادہ وقت کھڑے ہوکر یا چل پھر کر گزارتے ہیں ان میں موت کا خطرہ 37 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔''
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بھی بتایا گیا ہے کہ:
'' روزانہ کم از کم 30 منٹ تک صرف سیدھے کھڑے رہنے سے پٹھوں کی حرکت کے ساتھ جسم کے اندرونی نظامات فعال رہتے ہیں اور ایک جگہ بیٹھے رہنے سے تمام جسمانی نظامات میں بد نظمی پیدا ہونے لگتی ہے جوکہ اموات کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔'' اس لئے خود کو مختلف قسم کی دماغی و جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رکھنا >چاہیئے تاکہ آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ '' دنیا بھر میں ہر سال 50 لاکھ سے زیادہ افراد سست طرز زندگی یا جسمانی طور پر فعال نہ رہنے کے باعث کسی بیماری (امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ ٹو، متعدد اقسام کے کینسر، الزائمر اور ڈیمینشیا) کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں''
جو لوگ جوانی میں ورزش نہیں کرتے یا بیٹھ کر زیادہ وقت گزارتے ہیں وہ 63 سے 97 سال کی عمر میں مفلوج ہوجاتے ہیں کیونکہ ان کے جسم میں خون کی گردش کا نظام بھی متاثر ہونے لگتا ہے۔