چپل اگر 8 ماہ میں نہ بدلیں تو ۔۔۔ ہمارے روزمرہ میں استعمال ہونے والی یہ 5 چیزیں کتنے عرصے میں ایکسپائر ہوجاتی ہیں جانیں تاکہ بڑے نقصان سے بچ سکیں

image

کھانے پینے کی چیزوں کو تو بہت دیکھ کر خریدتے ہیں کہ کہیں کوئی غیر معیاری یا ایکسپائر کھانا نہ خریدیں، کوئی بیوٹی کریم لیتے وقت بھی یہی خیال کرتے ہیں کہ یہ ایکسپائر تو نہیں ہوگیا۔ مگر کبھی گھر کی دیگر چیزوں کو خریدتے یا استعمال کرتے وقت یہ خیال آیا ہے کہ یہ غیر معیاری یا ان کی مدت ختم تو نہیں ہوگئی کہیں ، ایسی ہی کچھ چیزوں کی مدت کے حوالے سے آج ہم آپ کو بتارہے ہیں:
ٹوتھ برش:
ہمارے گھروں میں تو ٹوتھ برش سے لمبی عمر کسی چیز کی نہیں ہوتی ہے نا۔۔ کبھی وہ دانت صاف کرنے کے استعمال آتا ہے اور کبھی لکڑی کے ریک یا کمپیوٹر کا کیبورڈ صافکرتا ہے مگر اس کو دانتوں کے لیئے استعمال کرنے کی ایک عام مدت ۵ سے ۶ ماہ ہے کیونکہ اتنے وقت ہر قسم کا برش اور اس کے دندانے دانت صاف کرنے کا بہتر کام کرتے ہیں اور بعد میں وہ گھسنا شروع ہوجاتے ہیں جوکہ ایکسپائر ہونے لگتے ہیں۔
چپل:
گھر میں سادی چپلیں یا سلیپرز ہم سب پہنتے ہیں تاکہ پائوں کو گندگی سے بچایا جاسکے اور وہ محفوظ رہیںلیکن اگر ۸ ماہ کے بعد اپنے انہی سلیپر یا چپل کو تبدیل نہ کیا جائے تو جناب پاؤں میں فنگس انفیکشن بھی ہوجاتا ہے۔
مصالحے اور آٹا:
کچن میں استعمال ہونے والے کھانے کے مصالحے بہت لمبے عرصے کے لیئے ہم جمع تو کرلیتے ہیں لیکن ان کے استعمال کی اصل حد ۵ یا ۷ ماہ ہے اس کے بعد وہ مصالحے آپ کے لیئے مفید نہیں رہتے اور اگر آٹے کی بات کی جائے تو آٹا ۱ سال تک آرام سے محفوظ رہتا ہے۔
تکیے:
ہمارے گھروں میں موجود تکیے زمانوں سے چلے آرہے ہیں مگر ان کی فوم خراب نہیں ہوئی لیکن تکیوں کو بھی ۳ سے ۴ سال بعد تبدیل کرلینا چاہیئے کیونکہ ان کے اندر بھی دھول مٹِ ارو گرد جمع ہوجاتی ہے جوکہ بعد میں سر درد یا نزلہ کا باعث بنتی ہے۔
کنگھے:
کنگھے ہم جب تک استعمال کرنا نہیں چھوڑتے جب تک کہ اس کے دندان خراب نہ ہوجائیں لیکن ایک عام کنگھے کو استعمال کرنے کی مدت ۹ماہ سے زیادہ نہیں ہوتی اس کے بعد یہ دندان آپ کے بالوں کو توڑنے کا سبب بنتے ہیں۔ اور اگر آپ لکڑی کا کنگھا استعمال کرتے ہیں تو اس کو ۱ سال سے زیادہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ بالوں سمیت سر کو بھی ٹھنڈا رکھنے کا کام کرتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US