ٹک ٹاک صارفین کے لیے بڑی خبر، پاکستان بھر میں ٹک ٹاک بحال ہوگا یا نہیں؟ پی ٹی اے کی جانب سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

image

پاکستان بھر میں ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی بحالی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ 9 اکتوبر کو پاکستان میں بند کی جانے والی مشہور زمانہ ایپ ٹک ٹاک کو آج ملک بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے غیراخلاقی مواد پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے اجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد ٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہوگئی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی مواد کی مستقل نگرانی اور ایسے اکاؤنٹس معطل کرنے کا سسٹم تیار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے عوامی شکایات پرچینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان بھر میں بند کردیا تھا۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر پابندی کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد شئیر کرنے کے باعث کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US