کیا آپ جانتے ہیں کہ منگنی کی انگوٹھی ہمیشہ چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنائی جاتی ہے؟

image


شادی سے قبل اکثر لوگ منگنی کی رسم کرتے ہیں یا پھر صرف لڑکے اور لڑکی کے گھر والے ایک دوسرے کے گھر جا کر لڑکا لڑکی کو منگنی کے نام کی انگھوٹی پہنا دیتے ہیں، مگر وہ انگھوٹی ہمیشہ سے بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں ہی پہنائی جاتی ہے۔ کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟

وجہ:


ایک عام خیال جو ہمارے معاشرے میں کیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی کا تعلق دل سے ہوتا ہے اس لئے یہ انگھوٹی اس انگلی میں پہنائی جاتی ہے۔ مگر چائنیز نظریات کے مطابق ہاتھ میں موجود تمام انگلیاں آپ کی زندگی سے جڑے رشتوں کو ظاہر کرتی ہیں، جبکہ ہاتھ میں موجود چوتھی انگلی شریکِ حیات کو ظاہر کرتی ہے۔ اور اگر آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو ملاکر ہاتھ جوڑنے والے انداز میں سیدھا کھڑا کریں اور ایک تکون بنانے کی کوشش کریں تو تمام تر انگلیاں ایک دوسرے سے جڑ جاتی ہیں لیکن درمیان کی انگلی کو موڑنا پڑتا ہے اور انگھوٹا یا سب سے چھوٹی والی انگلی کو کھول دیا جائے تو اس تکون پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر چوتھی انگلی کو الگ کیا جائے تو یہ تکون نہیں بن پاتا بلکل یہی حال زندگی میں میاں بیوی کے رشتے کا ہے کہ اگر یہ مضبوط نہیں ہوگا تو گھر بھی نہیں چل سکتا۔
یہی وجہ ہے کہ منگنی کی انگھوٹی کو بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں پہنایا جاتا ہے تاکہ ان کا بھی رشتہ زندگی بھر مضبوط رہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US