کیا آپ جانتے ہیں کہ سندھ میں ایسا کنواں بھی ہے جس کا پانی پینے سے خطرناک مرض میں مبتلا شخص بھی صحتیاب ہو جاتے ہیں؟ جانیں اہم معلومات

image

صوبئہ سندھ کے اندرونی علاقوں کا دورہ کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ کتنے ہی ایسے مقامات ہیں جن کا علم ہمیں نہیں ہے۔لیکن جب لوگ ان علاقوں میں جاتے ہیں اور مختلف جگہوں کو دیکھتے ہیں اور مقامی لوگوں سے ملتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہاں کتنے ہی معروف عالمِ دین سے متعلق ایسے معجزات بھی ہوتے رہے ہیں جن کے بارے میں عام انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ہے اور یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے ہی مقامات میں سے ایک ہے ''شا ہ عقیق کا مزار''۔
کراچی سے 165 کلوميٹر دور واقع شاہ عقيق اور جلالی بابا کے مزار پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے لوگ آتے ہیں اور اکثر ایسے لوگ آتے ہیں جو ان کے مزار سے جڑی کرشماتی باتیں اور تجربات سن کر ہی اس جگہ جاتے ہیں۔
اس مزار سے متعلق مشہور ہے کہ یہاں ایک کنواں، مٹی اور سرجن ہیں جوکہ ایسے لاعلاج امراض کا علاج کرتے ہیں جن کے بارے میں امید بھی نہیں کی جاسکتی مگر اس بات میں کتنی صداقت ہے یہ کوئی نہیں جانتا۔ لیکن کئی نجی چینلز نے یہاں جا کر اس کی معلومات لینے کی کوشش کی اور وہاں موجود لوگوں سے گفتگو کی جس کے مطابق:

کنواں:
مقامی لوگوں کے مطابق شاہ عقیق کے مزار کے اندر ایک ایسا کنواں ہے جس کا پانی صدیوں سے نہ تو ختم ہوا ہے اور نہ کبھی کم، اس کنویں کا پانی پینے سے مختلف بیماریوں میں گھرے افراد شفاء پاتے ہیں اور بوتلیں بھر بھر کر اپنے گھر والوں کے لئے بھی لے کر جاتے ہیں۔
مٹی:
جن لوگوں کو پھوڑے پھنسیاں اور ایگزیما کا مرض ہے وہ اس جگہ کی مٹی کو جسم پر لگاتے ہیں جس سے متعلق مقامی لوگوں کا عقیدہ ہے کہ شفاء ملتی ہے۔
سرجن:
دراصل شاہ عقیق جن کا مزار ہے ان کو روحانی سرجن کے نام سے جانا جاتا ہے جوکہ 1432ء سے 1451ء کے دور میں اس جگہ آباد تھے ان کا تعلق سہروردی سلسلے سے تھا ۔ یہ ایک روحانی سرجن تھے جن سے لوگ اپنا علاج کرواتے تھے اور ان کی وفات کے اتنے سال گزرنے کے بعد بھی لوگوں کا عقیدہ یہ ہے کہ یہاں جو بھی آتا ہے شفاء پاتا ہے۔
کیا یہ عقائد درست ہیں؟
اگر آپ ان باتوں کو جاننے کے بعد اس جگہ کا دورہ محض اس لئے کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو بھی شفاء مل جائے گی تو یقیناً یہ ایک غلط نظریہ یا کمزور عقیدہ ہوسکتا ہے کیونکہ اگر عقل کی بنیاد پر بات کریں تو خدا کے سوا کوئی ذات آپ کو شفاء یا وباء سے نجات نہیں دلا سکتی ہے۔ اور پھر ایسا شخص جو اس دنیا میں موجود ہی نہیں ہے اس کے مزار پر جاکر شفاء کیا حقیقی طور پر آپ کو مل سکتی ہے؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US