پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر: مارکیٹس اور تفریحی مقامات کتنے بجے تک بند ہوں گے؟

image

این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند کرنے کے اوقات کار جاری کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کردیں تاہم جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پبلک پارکس اور تفریح گاہ بھی شام 6 بجے تک بند کردیے جائیں گے۔

ملک بھر کے لوگوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق مارکیٹس، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، ریسٹورنٹس سمیت گھروں کی تقریبات میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

کورونا وبا کو روکنے کے لیے ایس او پیز کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US