گوگل دنیا کی سب سے زیادہ معتبر ویب سائٹ بن چکی ہے۔ ہمیں جب کسی بھی چیز کے بارے میں جانکاری حاصل کرنی ہوتی ہے تو ہم ہمیشہ گوگل کا رُخ کرتے ہیں جہاں ہمیں بہت سے جواب مل جاتے ہیں اور ہماری ذہنی اُلجھن دور ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے آج گوگل صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل پر چند حیرت انگیز پوشیدہ ٹرکس موجود ہیں جو یقیناً آپ کو معلوم نہیں ہوں گی اور اُنہیں جان کر آپ کو مدد حاصل ہوگی۔ آئیں اس حوالے سے جانتے ہیں۔
1- بڑی اسکرین کاسٹ کریں
ہم میں سے کتنے لوگوں کو چھوٹی اسکرین پر دیکھنا دشوار لگتا ہے؟ تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ اس مسئلے کا آسان حل گوگل کے پاس موجود ہے! آپ اپنے ٹی وی پر کچھ بھی دیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس کے ٹیب کے آپشن پر جائیں، کروم سیٹنگس مینو پر کلک کریں ، کاسٹ پر کلک کریں اور پھر کمال دیکھیں۔
2- بیرل رول کریں
گوگل کی ایک اور خوبصورت ٹرک جان کر ہر کوئی اسے آزمانا چاہئے گا۔
کرنا آپ نے صرف یہ ہے سرچ بار میں صرف "بیرل رول " لکھیں۔ پھر ذرا
گوگل کا جادو دیکھیں!
3- ٹیڑھی اسکرین (Tilt screen)
گوگل ویب سائٹ کی یہ عجیب و غریب ٹرک جان کر آپ کو حیرانی ہوگی۔ بس کرنا یہ ہے کہ گوگل پر ٹلٹ (Tilt) ٹائپ کریں اور پھر اس کے دلچسپ نتائج ملائحظہ کریں۔
4- گوگل گریویٹی(Google Gravity)
چوتھے نمبر پر آتی ہے گوگل گریویٹی کی عمدہ ٹرک۔ اپنے براؤزر میں ، google.com ٹائپ کریں۔ پھر اپنے سرچ بار میں گوگل گریویٹی تلاش کریں اور پھر سرچ بار کے نیچے دئے گئے آپشن "I am feeling lucky" پر کلک کریں! گوگل کی اس لاجواب پوشیدہ ٹرک سے آپ بھرپور لطف اندوز ہونگے۔
5- گوگل کے ذریعے اپنی کھوئی ہوئی موبائل ڈیوایز ڈھونڈنا
جی ہاں، آپ گوگل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کھوئے ہوئے فون کا بھی پتہ لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ کا موبائل فون گوگل کے ساتھ مطابقت پذیر ہے تو، صرف سرچ بار میں "Lost My Phone" ٹائپ کریں جس کے بعد گوگل آپ کو اپنے فون کا پتہ لگانے میں مدد کیلئے ایک پیج اور اس کا نقشہ لانچ کرے گا۔