ٹھنڈے موسم میں صبح جلدی اٹھا نہیں جاتا تو آپ بھی آزمائیں یہ چند مفید نسخے

image

سردی کی شامیں تو بہت حسین اور خوشگوار معلوم ہوتی ہیں مگر جب بات صبح بستر سے اٹھنے کی آئے تو دل ہی نہیں چاہتا کہ اٹھیں یا کہیں باہر جائیں۔ مجبوراً اٹھ تو جاتے ہیں مگر سستی سے دن بھر کام کاج میں دل نہیں لگتا۔
صبح آنکھ نہ کھلنے کی سب سے بڑی وجہ عموماً تو نیند کا پورا نہ ہونا ہے اور سردی میں زیادہ سستی کی وجہ ٹھنڈ سے بچنا نہیں ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کہتے ہیں کہ:
'' سردی میں ہمارا جسم ایسے ہارمونز کا اخراج کرتا ہے جو سستی کی وجہ بنتے ہیں یعنی یہ ایک فطری عمل ہے کہ جسم خود بخود ایسے ہارمونز ریلیز کرتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں نیند اور تھکاوٹ زیادہ محسوس ہوتی ہے۔''
چونکہ سردی میں صبح اٹھنا مشکل ہوتا ہے لہٰذا آپ بھی یہ چند باتیں ضرور جانیں جو آپ کو بھی صبح جلد اٹھنے میں مدد دیں۔
• رات میں کھانا لازمی کھائیں لیکن ذرا ہلکا پھلکا کھائیں۔ اس طرح بھی آپ سستی کو جلد بھگا سکتے ہیں۔
• رات کو سوتے وقت اکثر لوگ موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں اور لیٹتے وقت موبائل ہاتھ میں لیئے رکھتے ہیں اس کی وجہ سے نیند بھی دیر سے آتی ہے اور کم آتی ہے، کیونکہ موبائل سے ایسی شعاعیں خارج ہوتی ہیں جن کا ثر آنکھوں اور دماغ پر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز بھی رات کے وقت کو موبائل کے استعمال کو منع کرتے ہیں۔
• رات کے کھانے کے بعد آپ کوشش کریں کہ وکئی انرجی ڈرنک یا چائے اور کافی کا استعمال نہ کریں اس طرح آپ کو نیند بھی جلدی آئے گی اور صبح جلدی اٹھ بھی سکیں گے۔
• کوشش کریں کہ رات کو سوتے وقت جب آپ الارم لگا رہے ہیں تو اس کو اپنے ہاتھ کے قریب نہ رکھیں کچھ دور رکھیں تاکہ جب بھی الارم بجے تو آپ اس کو فوراً بند نہ کرسکیں۔
• بستر سے اٹھنے کا دل نہیں کرتا تو رات کو سوتے وقت اگلے دن کا ایک ٹارگٹ بنا کر سوئیں تاکہ آپ کے دماغ میں فوری کلک ہوجائے کہ آض مجھے یہ کام کرنا ہے اس طرح بھی نیند سے جلد اٹھ سکتے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US