کراچی : شہر کراچی میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی کے جنوب مشرق سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح 6 بجکر17 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ محسوس ہوتے ہی خوفزدہ لوگ اَستغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی ، کورنگی اور ملیر اور میں محسوس کیے گئے۔