آنکھوں میں سرمہ لگانے کے فائدے تو آپ بھی جانتے ہوں گے لیکن آج اس کے بڑے نقصانات بھی جان لیں ورنہ ۔۔۔

image

آنکھوں میں سرمہ صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ لڑکے اور مرد حضرات بھی لگاتے ہیں۔ اور میک اپ تو سرمے کے بغیر مکمل ہو ہی نہیں سکتا ہے ۔ اور خواتین بچوں کی آنکھوں میں روزانہ ڈھیر سارا سرمہ لگا دیتی ہیں۔ لیکن آپ کو معلوم ہے کہ لوگ سرمہ کیوں لگاتے ہیں؟ یقیناً آپ کا جواب ہو گا کہ آنکھوں کو خوبصورت دکھایا جائے اور ان کو لگانے سے آپ حسین نظر آئیں۔ لیکن ایک اور وجہ بھی ہے وہ یہ کہ:

‘’سرمہ لگانے کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس کو لگانے سے آنکھوں کا درد، آنکھوں کی تکالیف، سوجن، دانے، سر درد اور چکر آنا بند ہوجاتے ہیں، لیکن یہ وجہ کم ہی لوگ جانتے ہیں کیونکہ زیادہ تر بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر اس کو استعمال کیا جاتا ہے''۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق:

سرمے میں لیڈ سلفیٹ، امورفس کاربنز، میگنیٹائٹ، زنکائٹس اور گیلینا جیسے ذرات پائے جاتے ہیں جو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لئے مفید تو ضرور ہیں مگر اس کا بے جا اور بہت زیادہ استعمال آپ کی نہ صف بینائی کو متاثر کرسکتی ہے بلکہ سر درد کے مسائل میں بھی اضافہ کرسکتی ہے، سرمہ سادا ہو بغیر کسی کیمیکل کا یا بازاری کاجل نہ ہو تو اس کے نقصانات کے خدشات کم ہوتے ہیں لیکن اگر بازاری کاجل یا کیمیکل والا سرمہ زیادہ استعمال کرلیا جائے تو لیڈ سلفیٹ کے منفی اثرات آنکھوں کو خراب کرسکتے ہیں''۔

اور بچوں کی بینائی کم ہونے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں، آجکل چھوٹے بچوں کی نظر خراب ہونے کی شکایت زیادہ تر مائیں کرتی ہیں، اس کی ایک وجہ سرمہ کی زیادتی بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US