مسلسل 40 دن سے پیدل چل رہے مزید اور کتنے دن؟ کراچی سے خُنجراب تک پیدل چل کر سفر کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

image

کچھ لوگ ٹرین یا ہوائی جہاز میں ایک سے دوسرے شہروں کی جانب سفر کرنے کے بجائے چل کر سفر طے کرنے کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں۔ پُرانے وقتوں میں بھی لوگ چل کر اپنا سفر طے کیا کرتے تھے، لیکن آج کے دور میں ایسا بہت کم دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ سفر کرنے کے لئے پیدل چلنے کو اہمیت دیں۔

ایسے ہی ایک شخص سے ملیں جو کراچی سے خُنجراب تک پیدل سفر کررہا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہے۔

مسافر کا نام فیصل مہر ہے اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے پیچھے بڑا بیگ تھامے ہوئے اپنی منزل کی جانب چلتا جا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US