واشنگٹن: اَمریکا میں سال 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد امریکا کے نئے منتخب کردہ صدر کی جیت کا اعلان کچھ دیر بعد ہوجائے گا ،نئی سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل جوبائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے زیادہ بہتر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب تک ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے مجموعی طور پر 131 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حصے میں 98 الیکٹورل ووٹ آئے۔
ریاست کنساس ٹرمپ کے نام رہی انہوں نے 6 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، ریاست میزوری میں ٹرمپ نے 10 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، امریکی ریاست میں میں جوبائیڈن کامیاب قرار پائے وہاں انہوں نے ،4 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
اس کے علاوہ انڈیانا، اوکلاہوما، مسیسپی، الابامہ، جنوبی کیرولینا، شمالی ڈکوٹا، وایومنگ، کینٹکی، مغربی ورجینیا میں بھی ٹرمپ کی کامیابی جبکہ ٹینیسی، جنوبی کیرولینا کی ریاستیں بھی ٹرمپ کے نام رہیں۔
دوسری جانب جوبائیڈن نے ورجینیا، الینوائے، ورمونٹ اور نیویارک میں میدان مارلیا جبکہ کولاراڈو، میسا چوسٹس، نیو جرسی، کنیکٹیکٹ اور میری لینڈ میں بھی جو بائیڈن کے حق میں ووٹ ڈالے گئے، نیو میکسیکو ، میری لینڈ،مین، الینوائے کی ریاستیں بھی بائیڈن کےنام رہیں، صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
علاوہ اَزیں میڈیا کی رائے عامہ جائزہ رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے، سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوبائیڈن207 جبکہ ٹرمپ کو 105 الیکٹورل ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں جو بائیڈن 52 فیصد اور ٹرمپ 44 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں گے۔