میں اپنی بیوی کے بغیر زندہ نہیں رہ پاتا، احمق کے وہ شخص جو ہر چیز سے متعلق اپنی اہلیہ سے بات نہیں کرتا ہے، عمران خان نے اپنی اہلیہ سے متعلق اور کیا کہا؟

image

وزیرِ اعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے محبت کا اظہار کرتے ہی رہتے ہیں اور ان کی یہ محبت اکثر ان کے بیانات سے بھی واضح ہوتی ہے۔ حال ہی میں جرمن میگزین ’دیر اسپیگل‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے بشریٰ بی بی سے متعلق کہا کہ:


'' میں اپنی بیوی کے بغیر زندہ نہیں رہ پاتا، وہ میری سچی ساتھی ہیں، ہر معاملے میں میرا ساتھ دیتی ہیں، احمق ہے وہ شخص جو اپنی بیوی سے بات نہیں کرتا، مختلف معمالات میں مشورہ نہیں لیتا، میں نے ہر مشکل وقت میں اپنی بیوی کو ساتھ پایا، انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا، وہ بہت دانا ہیں، میں ان سے ہر بات کرتا ہوں، حکومت سے متعلق مسائل اور پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی ان سے مشاورت کرتا ہوں، وہ میری ہر مشکل میں مجھے سہارا دیتی ہیں، میری زندگی ان کے بغیر یقیناً مشکل ہے''۔


واضح رہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی ہے جوکہ 2018 کے انتخابات سے قبل ہوئی تھی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US