’پاکستان ٹی از فنٹاسٹک‘ ۔۔۔ نامور ترک شیف بھی ابھی نندن کے انداز میں پاکستانی چائے کی تعریف کرنے لگے ، ویڈیو دیکھیں

image

پاکستان کے دورے پر آئے معروف ترک شیف براق اوزدیمیر کو بھی پاکستان کی چائے بھا گئی،معروف ترک شیف نے پاکستانی چائے کو’ فنٹاسٹک‘ قرار دے دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترکی کے معروف شیف ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے کہتے ہیں کہ پاکستانی چائے ’ فنٹاسٹک‘ ہے،اور اس فنٹاسٹک چائے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
پاکستان کی چائے کے بارے میں بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ ’ٹی از فنٹاسٹک‘ اور بعد میں ان کا یہ جملہ عوام میں بھی بے حد مقبول ہوا۔یہی نہیں بلکہ اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی چائے کا کپ پکڑ کر بھارت پر طنز کیا تھا۔
ترک شیف اوزدیمیر نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کے ہمراہ پناہ گاہ کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا تھا۔خیال رہے کہ براق اوزدیمیر ترکی کے شیف ہیں جو اپنے کھانوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں اور ان کی کھانا بنانے کی ویڈیوز کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔جبکہ ترک شیف کے انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔



Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US