کوئی کان کو دیکھتا نہیں ۔۔ لوگ کان کیوں چھدواتے ہیں؟

image

لڑکیوں کے کان بچپن میں ہی چھدوا دیئے جاتے ہیں ، مگر جن لڑکیوں کے کان نہیں چھدوائے جاتے ان کو لوگ حیرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ ، ابھی تک کان نہیں چھدوائے بعد میں کب چھدواؤ گی، مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ لوگ کان کیوں چھدواتے ہیں؟
اس کی چند وجوہات ہیں جن سے ہر کسی کا اتفاق کرنا ضروری نہیں ہے مگر انگلش ویب سائٹ لوو ٹو نو کی مصنفہ جینیفر کی تحقیق اور تبصروں کے مطابق:
• کا ن اس لئے چھدوائے جاتے ہیں کیونکہ یہ ایک ثقافت ہے کہ عورت یا لڑکی کے کانوں میں بالیاں یا ٹاپس اور نگ پہننے سے ان کے کانوں کی خوبصورتی کو بڑھایا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے وہ مزید حسین نظر آتی ہیں۔
• لوگ کان اس لئے بھی چھدواتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی جسمانی ساخت میں تبدیلی کرنی ہوتی ہے تاکہ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوں۔
• اپنی شناخت دوسروں میں منفرد بنانے کی غرض سے بھی کان چھدوائے جاتے ہیں۔
• بالیاں اور بندے پہننے کا شوق بھی کان چھدوانے کا باعث بنتا ہے۔
• فیشن کے نت نئے انداز کی وجہ سے جان چھدوانے کا رجحان زیادہ بڑھ گیا ہے۔
• کانوں چونکہ ہمارے جسم کا وہ حصہ ہیں جن کو کوئی دیکھنا نہیں چاہتا ، اور نہ یہ کسی کو متاثر کرتے ہیں اس وجہ سے بھی ان کو چھدوایا جاتا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US